• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا نشتر ہسپتال 2کی سائٹ کا اچانک دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

ملتان/سکندرآباد( سٹاف رپورٹر، نامہ نگار ) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے نشتر 2 کی تعمیر کا جائزہ لینے کےلئے سائٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں 463 کنال 18مرلے زمین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نشتر 2 پر 9ارب روپے لاگت آئے گی،جبکہ فیز ون کا 4 ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔جون 2021 میں نشتر 2 کا آئوٹ ڈور آپریشنل کردیا جائے گا۔ گزشتہ مالی سال میں نشتر 2 کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کئے گئے جبکہ امسال ترقیاتی بجٹ میں 1ارب روپے نشتر 2 کیلئے مختص کئے گئے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بھی کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر اعجاز مسعود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 500 بیڈز اور ڈاکٹروں ،نرسوں کے رہائشی بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں۔گزشتہ سال اڑھائی ارب روپے آئی ڈیپ کے حوالے کئے گئے۔ کھدائی ،عمارت کی بنیادوں کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ چار دیواری ،سڑک کی تعمیر شروع کی جاچکی ہے۔
تازہ ترین