پشاور (نیوز ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لائق زادہ لائق نے گزشتہ روز ایک ملاقات میںخیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز خان کو اپنی نئ تصنیف "لمحے جوکہانی بنتے گئے"پیش کی۔470 صفحات پر مبنی کتاب میں نایاب تصاویر شامل ہیں اردو ادب اس پہلی علامتی کہانی کو سوات ادبی ٹولنہ نے شائع کیا جبکہ تبصرہ نگاروں میں راولپنڈی کےمعروف لکھاری عبدالحفیظ ابن عبد العزیز،آزاد کشمیر کے اردو ‘گجری کے مستند شاعر مخلص وجدانی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چیئرمین ،اردو اور پشتو میں یکساں مقبول لکھاری ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار شامل ہیں۔