• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔

بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

نمرہ نے اپنی طبیعت سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللّٰہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحتیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

دوسری جانب نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا تھا، اُن کے شوہر راجا افتخاراعظم لندن میں ایک پولیس آفیسر ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا ارادہ نہیں ہے تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تازہ ترین