وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ہٹایا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ہٹانے کی منظوری دی۔
آئی جی پنجاب کو ہٹانے اور نئے آئی جی کی تعینات کے نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پہلے ہی آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے دوران وزیراعظم نے نئے آئی جی پنجاب کےلیے نام بھی طلب کیے تھے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے شعیب دستگیر سے ملاقات کی تھی۔
انہوں میڈیا سے گفتگو میں ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آج معاملہ حل ہوجائے گا۔