• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل ماسکو روانہ ہونگے، دفتر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل 2 روزہ دورے پرماسکو روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ 9 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ فورم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے دورے کی دعوت دی ہے۔

سی ایف ایم فورم پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سربراہان مملکت کے اجلاس کے حوالے سے 20 دستاویزات زیرِ غور آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو میں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

تازہ ترین