• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے دی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹوں سے ہرا کر خود کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کے جونی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ جو ڈینلی29 اور معین علی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بالر ایڈم زیمپا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اچھا آغاز کیا اور اسکی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ مچل مارش بھی 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

146 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے3 بالز قبل حاصل کر کے خود کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں انگلنیڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔

تازہ ترین