• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں گیس کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،عمرایوب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے ملک میں سنگین گیس بحران کی وارننگ جاری کردی - وفاقی وزیر تونائی عمر ایوب خان اورمعاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہاکہ درآمدی آر ایل این جی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،سردیوں میں گیس کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے-

اسلام آباد میں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نےکہاکہ تمام صوبوں کے ساتھ آرٹیکل158پر اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کی جائے گی-

پنجاب کی طرح باقی تینوں صوبے بھی سنگین گیس بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں آئندہ سردیوں سے پورے ملک میں گیس کی قلت ہوگی- درآمدی آر ایل این جی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں - ندیم بابر نے کہا کہ گیس درآمد نہ کرنے پر ملک میں گیس بحران سنگین ہوجائے گا -

ڈیڑھ سال بعد سندھ میں,ڈھائی سال بعد خیبر پختونخوا اور چار سال بعد بلوچستان میں گیس کی قلت ہوجائے گی-

تازہ ترین