کراچی(اسٹاف رپورٹر) 25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم لیگ کا آخری میچ جمعے کو جاپان کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کی ایونٹ میں کار کردگی حد درجہ مایوس کن رہی ۔ ٹیم ایونٹ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔ کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ ہماری پر فارمنس توقعات سے زیادہ خراب رہی، ملائیشیا کے خلاف کھلاڑی بہت دبائو میں رہے۔ دریں اثنا ٹور نامنٹ میں جمعے کو اہم میچ میزبان ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جیت کی صورت میں بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ جمعہ کو ایک اور میچ آسٹریلیا اور کینیڈا کے در میان ہوگا۔