• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ کپ میں ہاکی ٹیم کیوں ہاری، انکوائری کرائی جائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کر کٹ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ ابھی سامنے آ ئی تھی کہ قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن  شکست اور ناقص کار کردگی پر بین الصوبائی رابطے کی وزارت بھی غصہ میں آ گئی۔ بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرازدہ نے قومی ٹیم کی کار کردگی پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ چار میچوں میں شکست معمولی بات نہیں ہے۔ پاکستان ہاکی میں کسی قسم کی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی ہے۔ حکومت نے جس قدر مالی مدد ہاکی فیڈریشن کی ہے اس کے باوجود اس میں ہمیں کوئی مثبت نتائج نہیں مل رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں جو پر فار منس سامنے آئی ہے۔ وہ بہت زیادہ افسوس ناک ہے اس کی ذمہ  دار فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ ہے۔ اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو شکست کے اسباب کے بارے میں رپورٹ دے گی۔ تحقیقات 15روز میں مکمل کی جائے گی،جس کی سفارشات  پر  ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کی مالی مدد میں حکومت کوئی کسر نہیں چھور رہی ہے مگر نتائج اچھے نہ ہوتو قوم اور وزرات کے حکام کو بھی مایوسی ہوتی ہے۔ 
تازہ ترین