کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا نے ریلویز کو ہرا کر قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ خواتین ٹائٹل پاکستان آرمی نے جیتا۔ ملتان میں کھیلی جانے والی قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے مردوں کے ایونٹ میں اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ واپڈا نے پاکستان ریلویز کو1-3 سے شکست دی۔ انفرادی مقابلوں میں عاصم قریشی نے عاصم عزیز، رمیز نے سلمان ورک، یاسر بھٹی نے رحیم اور عاصم قریشی نے سلمان ورک کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ جبکہ حبیب بنک کی ٹیم کی بندش کے بعد پاکستان آرمی نے خواتین ٹیم نے پاکستان واپڈ کیخلاف فائنل جیتا۔ آرمی کی فتح میں ایچ بی ایل کی سابق خاتون کھلاڑی تجربہ کار شبنم بلال نے اپنے دونوں میچز جیت کر اہم کرادار ادا کیا۔شبنم بلال نے فائنل میں عائشہ اور سعدیہ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان آرمی کی راحیلہ نے واپڈا کی سعدیہ کو شکست سے دوچار کیا۔ آرمی کی عاصمہ اور راحیلہ کو واپڈا کی صنم اور عائشہ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انفرادی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں سندھ کی غالیہ محسن نے محمو دہ زاہد کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، دیگر کوراٹرز فائنلز میں شبنم بلال نے سعدیہ فلک شیر کو،راحیلہ نے فروا بابر کو عائشہ شرجیل نے سعدیہ کو شکست سے دوچار کیا۔