• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : فیض آباد سےکالعدم تنظیم جیش الاسلام کا کمانڈر گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے سریاب روڈ فیض آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بین ڈکیتی میں ملوث کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں ملوث کالعد م تنظیم جیش الاسلام کا اہم کمانڈر سریاب کے علاقے فیض آباد میں اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے گزشتہ شب فیض آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر شاہ فیصل عرف ٹکری کو گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم ٗ میگزین اور 20کارتوس قبضے میں لے لئے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2013میں جیش الاسلام تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور دو ماہ کی تربیت کے بعد 12ستمبر2013میں سریاب کے علاقے موسی کالونی ریلوے ٹریک کے قریب فائرنگ کر کے غلام حیدر کوقتل کیا 26فروری 2014میں سریاب روڈ پر فائرنگ کر کے ڈاکٹر سید فائق علی کو زخمی 11مارچ 2014کو سریاب روڈ ویلج ایٹ کے قریب ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کر کے جمال شاہ کو قتل کیا جبکہ 15اپریل کو اپنے دیگر کارکنوں کے ہمراہ ڈبل روڈ پر واقعہ نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے تنظیم سے کنارہ کشی اختیار کر کے ادویات کے کاروبار سے وابستہ ہو گیا تھا ۔
تازہ ترین