• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انڈونیشیا کے تورجا نامی قبیلے میں ’مردوں کا تہوار‘ شروع ہوتے ہی قبر سے مردے باہر نکل آئے۔

یہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز تہوار انڈونیشیا کا تورجا قبیلہ مناتا ہے، جس کے لوگوں کو ماننا ہے کہ مردے مرنے کے بعد بھی زندہ ہوتے ہیں اور موت کے بعد زندگی کا اصل مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

انڈونیشیا میں بسنے والا تورجا قبیلے کے افراد مردوں کے تہوار کا آغاز ہوتے ہی اپنے پیاروں کی لاشیں قبریں کھود کر باہر نکالتے ہیں اور پھر انہیں کھانا کھلاتا ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

مذکورہ قبیلے کے مرے لوگوں کی آخری رسومات بھی الگ طریقے ادا کی جاتی ہیں اور اس دوران باہر سے گھومنے آئے لوگوں کو تصویر لینے کی اجازت دی جاتی ہے اور انہیں چائے ناشتہ بھی کرایا جاتا ہے۔

مردہ جسم کو کئی سالوں تک محفوظ رکھنے کیلئے اس کے جسم پر فارملڈ ہائیڈ اور پانی کے گھول چڑھائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین