• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے، یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو دو گول سے ہرا دیا، دونوں گول رونالڈو نے اسکور کیے۔

سوئیڈن کے خلاف میچ میں پرتگال کے کپتان نے 45ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔

رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے، ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی۔ 72ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔

میچ میں پرتگال نے سوئیڈن کے خلاف دو۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

رونالڈو کو سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کےلیے مزید 9 گولز درکار ہیں ، ایران کے علی داعی نے 149 میچز میں 109 گولزاسکور کیے تھے۔

یووینٹس سے کھیلنے والے کرسٹیانورونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد بھی 749 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین