• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، FIA کو جہانگیر ترین کی کمپنی اور شہباز شریف فیملی کی العربیہ شوگرملز کیخلاف کارروائی سے روکدیاگیا

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نےFIA کو جہانگیر ترین کی کمپنی اور شہباز شریف فیملی کی العربیہ شوگرملزکیخلاف کارروائی سے روکدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی کمپنی کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے 18 ستمبر کو رپورٹ اور شق وار جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فاروقی پلپ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی جس میں شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا۔ادھر لاہور ہائیکورٹ نےایف آئی اےکو شہبازشریف کے خاندان کی العربیہ شوگرملز کےخلاف بھی کارروائی سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت سے18ستمبرکورپورٹ اور شق وار جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے العربیہ شوگرملزکی درخواست پرسماعت کی۔

تازہ ترین