دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 84 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 8 ہزار 413 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 23 ہزار 421 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 545 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 1 لاکھ 16 ہزار 660 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 95 ہزار 239 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 49 ہزار 475 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 8 ہزار 141 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 578 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 لاکھ 46 ہزار 95 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 75 ہزار 119 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 70 ہزار 166 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 28 ہزار 653 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 99 ہزار 332 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 18 ہزار 263 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 46 ہزار 370 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 236 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 2 ہزار 776 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 53 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 856 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 69 ہزار 95 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 47 ہزار 507 ہو گئے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 168 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 42 ہزار 431 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 628 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 43 ہزار 379 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 10 ہزار 658 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 12 ہزار 293 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 702 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 27 ہزار 27 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 22 ہزار 669 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 93 ہزار 425 ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے مزید 17 اموات
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 594 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 219 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 794 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 44 ہزار 101 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 593 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 31 ہزار 78 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 165 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 12 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 153 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 359 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 794 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 544 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 506 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔