• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 17 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر فوت ہو گئے جس کے بعد یہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 853 ہو گئی جن میں سے 123 جموں جبکہ 730 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 47 ہزار 542 تک پہنچ گئی، ان میں 33 ہزار 445 مریضوں کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ جموں میں یہ تعداد 14 ہزار 97 ہوگئی ہے۔

تازہ 1 ہزار 617 متاثرین میں سے 894 جموں جبکہ کشمیر میں 723 افراد شامل ہیں۔

جموں میں 894 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 583 مریض جموں ضلع، 71 راجوڑی، 36 کٹھوعہ، 77 ادھم پور، 30 سانبہ، 18 رام بن، 31 ڈوڈہ، 11پونچھ، 28 ریاسی اور 9 کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔

کشمیر کے 723 کورونا متاثرین میں سے 260 سرینگر، 85 بارہ مولہ، 37 پونچھ، 69 بڈگام، 75 بانڈی پورہ، 51 کپواڑہ، 16 کولگام، 23 شوپیاں اور 38 گاندر بل سے تعلق رکھتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں مزید 17 کورونا مریض موت کی آغوش میں چلے گئے، ان میں سے 10 جموں جبکہ 7 کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں زندگی کی جنگ ہار گئے۔

کشمیر میں فوت ہونے والے 7 افراد میں سے 2 سرینگر، 2 بارہ مولہ، ایک اننت ناگ، ایک بانڈی پورہ اور ایک کپواڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرینگر میں محکمۂ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بارزلہ کی 55 سالہ خاتون اور خانیار کی 60 سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہو گئیں۔

سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ 55سالہ خاتون سکمز جبکہ خانیار کی خاتون صدر اسپتال سرینگر میں دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مقبوضہ کشمیر: کورونا سے 1 بھارتی فوجی ہلاک، 76 شکار

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کورونا کا بہانہ بناکر مزید پابندیاں

بارہ مولہ میں تعینات محکمۂ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا نور باغ بارہ مولہ کی 70 سالہ خاتون اور کالا کوٹ اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہو گیا۔

سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک شخص سکمز صورہ میں جبکہ ایک جی ایم سی بارہ مولہ میں فوت ہو گیا۔

کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا بنگام یونسو ہندوارہ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ شخص بدھ کو صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوا۔

اننت ناگ میں تعینات محکمۂ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ وائلو کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والا ایک 36 سالہ نوجوان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہو گیا۔

تازہ ترین