• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا گٹار کے بعد پیانو بھی بجانے لگیں


پاکستان میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘  سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرکش اداکارہ اسرا بیلگیچ کی پیانو بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

مسلم فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا تاریخی و مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے برانڈز کی ایمبیسڈر بننے والی تُرک اداکارہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی باصلاحیت ہیں، اسرا بیلگیچ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ پیانو بجا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تُرک ڈرامے کی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے حلیمہ سلطان سمیت دیگر ترکش فنکاروں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

View this post on Instagram

İyi Geceler ️ @esbilgic #esrabilgiç #sibel #ramo

A post shared by EB GA (@esragulsimfan_) on


پاکستانی شائقین ترک فنکاروں اور اُن کی نجی زندگی میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے فالو بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرا بیلگیچ کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ

اس سے قبل اسرا کی گٹار بجاتے ویڈیو نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

زشتہ دنوں سوشل میڈیا پر علی نامی ایک صارف نے اداکارہ کے مقبول ترین کردار ’حلیمہ‘ سے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’حلیمہ باجی ایسا لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھا نہیں۔‘

جس پر تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے مغربی لباس پہننے پر تنقید کرنے والے سب ہی فالوورز کو جواب دیتے ہوئے فالو نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔

تازہ ترین