• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ

تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے مغربی لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے فالو نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علی نامی ایک صارف نے اداکارہ کے مقبول ترین کردار ’ حلیمہ‘ سے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’حلیمہ باجی ایسا لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھا نہیں۔‘

اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرا آپ کیلئے ایک مشورہ ہے کہ براہ مہر بانی آپ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ۔‘

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی اسرا جب بھی کوئی پوسٹ کرتی ہیں تو پاکستانیوں کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

اس سے قبل اسرا نے پاکستانیوں کے منفی تبصروں سے بچنے کیلئے اپنی ایک بولڈ تصویر پر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا تھا۔

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے پاکستان میں اسرا کی بہت زیادہ فین فالونگ ہوگئی ہے۔ پاکستانی انہیں بطور فنکار نہیں بلکہ حلیمہ سلطان کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی زندگی کی تھوڑی سی بھی مغربی تصویر شیئر کرتی ہیں تو پاکستانی ان پر تنقید شروع کردیتے ہیں۔

تُرک اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹس پر نظر دوڑائی جائے تو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگا کہ جہاں پاکستانی عوام ترک اداکارہ کی عمدہ کارکردگی پر اُن کی پوسٹس کے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے تعریفی پیغامات جاری کرتے ہیں تو وہیں کچھ پاکستانی مداح اُنہیں مغربی لباس زیب تن کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

اسرا کے پاکستانی مداح اُن کی مغربی لباس میں تصویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد وہ یہ لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو کہ حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہے۔

تازہ ترین