• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں تُرک سیریز دیرلیش ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی تُر کش اداکارہ اسرا بیلگیچ کی گٹار بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اسلامی تعلیمات پر مبنی تُرک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا تاریخی و مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے دو برانڈ کی ایمبیسڈر بننے والی تُررک اداکار ہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی باصلاحیت ہیں ، اسرا بیلگیچ نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ گٹار بجا رہی ہیں اور ساتھ میں تُرک زبان میں گانا گنگنا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ تُرک ڈرامے کی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے حلیمہ سلطان سمیت دیگر ترکش فنکاروں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو گیا ہے ، پاکستانی شائقین ترک فنکاروں اور اُن کی نجی زندگی میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے فالو بھی کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر علی نامی ایک صارف نے اداکارہ کے مقبول ترین کردار ’حلیمہ‘ سے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’حلیمہ باجی ایسا لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھا نہیں۔‘

جس پر تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے مغربی لباس پہننے پر تنقید کرنے والے سب ہی فالوورز کو جواب دیتے ہوئے فالو نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔

تازہ ترین