• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان جنسی ہراسانی کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں


پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں پاکستان سے ماہرہ خان  اور آج مجھے دولت مشترکہ کے NO MORE (مزید نہیں) کا حصہ بننے پر فخر ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ اب جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات مزید نہیں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہم اُس مسئلے پر ایک جگہ جمع ہوں جس سے دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون متاثر ہے۔

خوبرو اداکارہ نے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ان واقعات میں اضافہ ہوا۔

انھوں نے شکوہ کیا کہ زیادہ لمبے عرصے کے لیے ہمارے معاشرے نے اس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم کر سکتے ہیں، اور ہم پہلے سے بہتر کر سکتے ہیں۔

ماہرہ نے اپنے پیغام کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں سے اپیل کی کہ میرے ساتھ بولیں اور ایکشن لیں۔

آخر میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں آج کہتی ہوں کہ مزید نہیں، نہ مزید الزامات اور نہ ہی مزید بہانے۔



تازہ ترین