مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہم مہذب معاشرے میں رہ رہے ہیں یا جنگل میں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مہوش حیات نے پیغام میں لکھا کہ سنگاپور میں کیسے خواتین رات 4 بجے بھی بالکل محفوظ طریقے سے اکیلے اپنے گھروں کو چلی جاتی ہیں۔ ہمارے یہاں بھی خواتین کو اس طرح کے تحفظ کا احساس کیوں نہیں ہوسکتا؟
مہوش حیات نے مزید لکھا کہ جب تک لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلے گی تب تک کچھ نہیں ہوگا۔
اداکارہ نے اپنے پیغام کیساتھ ریپ کرنے والے ملزمان کی سرعام پھانسی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔