• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی کا واقعہ پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے، مونس الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے لاہور کی رنگ روڈ سے چند کلومیٹر دور خاتون سے زیادتی کا واقعہ پنجاب پولیس اور موٹروے پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

ایک بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ پنجاب پولیس عہدوں کی کشمکش کے بجائے فرائض کی بجا آوری کو مقدم رکھے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

درندہ صفت 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین