• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی پینل بہاولپور شہزادی کی عوامی درخواست پر سماعت کریگا

اسلام آباد (طارق بٹ) قومی اسمبلی کا پینل جمعرات کو اکتوبر 2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں وفاقی حکومت کی ناکامی کے حوالے سے بہاولپور کے مرحوم امیر کی صاحبزادی شہزادی خلیقہ بیگم غلام مصطفیٰ جتوئی کی جانب سے دائر کی گئی عوامی درخواست پر بحث کرے گا۔ پانچ رکنی بنچ نے امیر نواب صادق عباسی مرحوم کی املاک سے متعلق 52 سالہ پرانی قانونی چارہ جوئی پر حکومت پنجاب کی درخواست خارج کردی تھی۔ تقسیم کے وقت امیر نے پاکستان میں بہاولپور ریاست کو شامل کرنے کا انتخاب کیا تھا اور جانشینی کی دستاویز کی تکمیل کی تھی جس کے نفاذ میں 17 دسمبر 1954 کو بہاولپور کے انضمام کا معاہدہ پاکستان حکومت کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ امیر انتقال کرگئے اور ان کی وراثت، شریعت قانون اور مارشل لاء ریگولیشن(ایم ایل آر) 64 کے اطلاق سے متعلق ان کے قانونی ورثاء اور حکومت کے مابین تنازع پیدا ہوگیا تھا جسے آخر کار 1982 میں سپریم کورٹ کی جانب سے طے کیا گیا۔

تازہ ترین