• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی قیصر محمود انتقال کرگئے 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی، جیو کے سینئر ممبر ایڈیٹوریل بورڈ قیصر محمود جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد علی ڈیفنس فیز 6 میں ادا کی گئی ،جس میں سینئر صحافیوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں ڈیفنس فیز8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ قیصر محمود گزشتہ دو ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران سیکرٹری ارمان صابر و دیگر عہدیداران نے قیصر محمود کے انتقال پر تعزیت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین