لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمدقاسم خان نےصوبہ بھرکی ضلعی وتحصیل عدالتوں میں شجرکاری کےلئےہدایات جاری کردیں۔ مو ن سون شجرکاری مہم کےتحت صوبہ بھرکی عدالتوں میں پودےلگائےجائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سےصوبہ بھرکےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو مراسلہ جاری کردیاگیا۔مراسلےمیں کہاگیاہےکہ تمام سیشن ججزاپنےمتعلقہ اضلاع میں14ستمبرسے16 ستمبرتک شجرکاری مہم کویقینی بنائیں۔تمام عدالتوں کے احاطوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جانے کو یقینی بنایا جائے. مزید برآں متعلقہ سینیئر سول ججز ایڈمن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شجرکاری مہم کی نگرانی کریں گے اور لگائے جانے والی پودوں کی دیکھ بھال اور نشوونما سے متعلق سہ ماہی رپورٹس بھیجیں گے۔پودوں کے حصول اور دیگر اقدامات کے لئے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سے رابطہ کریں گے.واضح رہے کہ پنجاب بھر کی عدالتوں و جوڈیشل کمپلیکسز میں 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد پودے لگنے کی گنجائش موجود ہے۔