ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پلاننگ پنجاب راؤ محمد عاطف نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اوروائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ حکومت زراعت کی ترقی میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد شعبہ زراعت سے منسلک ہے۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں نئی تعمیر شدہ عمارات معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جس میں جدید لیبارٹریز، اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، گرلز ہاسٹل، بوائز ہاسٹل اور گیسٹ ہاؤس، لائبریری سمیت رہا ئشی کالونیاں شامل ہیں۔