• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچز میں کرپشن کا الزام میونسپل کارپوریشن سے ریکارڈ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان نے پی ایس ایل میچز کے دوران مالی بے ضابطگیوں کے حوالےسے میونسپل کارپوریشن ملتان سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ریکارڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدا لروف نے طلب کیا ہے،جسکی جانچ پڑتال کی جائے گی۔واضح رہے کہ اینٹی کر پشن کو علی نامی شہری نے درخواست دی تھی کہ ملتان میں ہونے والے میچز کےدوران میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ما لی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں استعما ل ہونے والی اشیا کا اضافی بل وصول کیا گیا ہے۔
تازہ ترین