• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرائوں کیلئے پشاور کے ہسپتالوں میں علیحدہ وا رڈ زقائم کئے جائینگے‘ رابعہ بصری

پشاور ( نیوزڈیسک) خواجہ سرائوں کو صحت کے درپیش مسائل حل کئے جائیں گےاور ان کیلئے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں علیحدہ وا رڈ زقائم کئے جائینگے یہ باتیں ممبر صوبائی ااسمبلی رابعہ بصری نے نیشنل ٹرانسجنڈر ہیلتھ حوالے کےسے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،جس میں خواجہ سرائوں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی اس موقع پر خواجہ سرائوں نے تقریب کے دوران انکو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ انکے لیے ہسپتالوں میں الگ وارڈز قائم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے بیمار ساتھیوں کا اطمینان کے ساتھ علاج کرسکیں اور انکی تیمار داری کرسکیں ۔ جس پر ایم پی اے رابعہ بصری نے انکو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پشاور کے بڑے ہسپتالوں جس میںلیڈی ریڈنگ ہسپتال ʼ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں خواجہ سرائوں کیلئے الگ وازڈز قائم کئے جائینگے جس میں وہ اپنی مریضوں کا علاج کراوسکیں گے اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کرسکیں گے ڈاکٹروں کوبھی ہدایت کی جائیگی کہ انکے علا ج میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور انکو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔
تازہ ترین