• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشیان نے اپنے پاؤں کی 6 انگلیاں نظر آنے پر وضاحت دی ہے۔

امریکی اداکارہ کِم کارڈیشیان سے متعلق سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے ایک افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ اُن کے پاؤں کی 5 نہیں بلکہ 6 انگلیاں ہیں جس پر اب حال ہی میں  کِم کارڈیشیان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے  جس میں اُنہوں نے اپنے پاؤں کی انگلیاں گِن کر دکھائیں ہیں اور بتایا ہے کہ اُن کے پاؤں کی 6 نہیں بلکہ 5 ہی انگلیاں ہیں۔

کِم کارڈیشان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جس سکتا ہے کہ وہ اپنے پاؤں کی انگلیان دکھا رہی ہیں اور ساتھ میں وضاحت کر ہی ہیں کہ اُن کے پاؤں کی 5 ہی انگلیاں ہیں اور  جو اضافی انگلی یعنی چھٹی انگلی نما سا حصہ نظر آتا ہے وہ اُن کے پاؤ ں کا ہی ایک حصہ ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے پاؤں کی چھوٹی انگلی کے ساتھ ایک پاؤں کا ایک حصہ ہی ایسا ہے کہ وہ انگلی نما سا نظر آتا ہے۔

39 سالہ کِم کارڈیشیان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دوستوں کے ساتھ موجود ہیں اور اُن کی دوستوں کی جانب سے اُنہیں اس بات پر خوب چھیڑا جا رہا ہے۔

تازہ ترین