• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف اور نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے کی مختصر سی ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی جو اُن کے نئے آنے والے گانے کی ہے، گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا گنگناتے ہوئے اُن کی آنکھیں نم  ہو رہی ہیں۔


گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے گانے کے چند سطر بھی لکھے:

تُم تھے وہ اجنبی، تھے سامنے لاپتہ
جتنا ملتے گئے، ہوتے گئے جُدا

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’نیو سانگ‘ بھی استعمال کیا۔

عاصم اظہر کے نئے گانے کی دھماکے دار ویڈیو دیکھنے کے بعد صبا قمر بھی گلوکار کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں اور اُنہوں نے کمنٹ سیکشن میں عاصم اظہر کے نئے گانے کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’اُف‘ اور اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

صبا قمر کے کمنٹ کے جواب میں عاصم اظہر نے دل والے ایموجی کے ساتھ ’جگر‘ لکھا۔

مداحوں نے گلوکار کی پوسٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کے نئے گانے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر کی جانب سے ابھی اُن کے نئے آنے والے گانے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

تازہ ترین