• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل میکنزی کی ملاقات


 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی، دوران ملاقات علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور پاک امریکا فوجی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دونوں کمانڈرز نے جیو اسٹریٹجک صورت حال، علاقائی سیکورٹی معاملات، پاک امریکا فوجی تعاون، افغان امن عمل اور کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کی۔

تازہ ترین