لاہور(خبرایجنسی) آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی اور گشت کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ اور ڈی آئی جی ایس پی یو نے مراسلہ جاری کرکے ٹیموں کو سکیورٹی ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایس پی یو اور پی ایچ پی کے250 اہلکار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر پٹرولنگ اور سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔
نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔