لاہور(جنگ نیوز) موٹروے پر خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کے واقعے کے عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا۔
خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے عینی شاہد خالدصفدرنے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور بتایا کہ خاتون کو ایک ڈاکو زبردستی کھینچ کر پیچھے لے جارہا تھا، خاتون کو کھینچنے والا شخص اسے تھپڑ بھی مار رہا تھا،گاڑی کے پیچھے ایک اورشخص کھڑا تھا۔
خالد صفدر نے بتایا کہ انہوں نے یہ سب دیکھنے کے بعد واقعے کی اطلاع 15 کو دی۔