سیالکوٹ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی پنجاب کے حکم پر سیالکوٹ لاہور موٹروے پر پولیس تعینات کر دی گئی ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 250 جوانوں نے موٹر وے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر ہر 5 کلو میٹر کے فاصلے پر پولیس موبائل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔
گزشتہ روز جیو نیوزپر موٹر وے کی سیکیورٹی کے حوالے سے خبر نشر کی گئی تھی جس کی بعد آئی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے موٹر وے پر حادثات روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسپیشل یونٹ تعینات کیا ہے۔
اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اوور اسپیڈ اور جرائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریگا۔