• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ ’رامو‘ میں کیسا کردار ادا کر رہی ہیں؟

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا خوبصورت کردار نبھا کر دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنے نئے ڈراما ’رامو‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اسرا نے ارطغرل غازی میں ایک معصوم اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا تھا جسے تُرکی سمیت دُنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔


’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’18 ستمبر، جمعے کی شام۔‘

ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار نورالدین سونمیر نے اسرا بیلگیچ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسراء کی کامیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

نورالدین سونمیر کے دُعائیہ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسرا بیلگیچ نے ’رامو‘ کا پوسٹر صرف 13 گھنٹے پہلے ہی شیئر کیا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں اُن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے۔

تازہ ترین