• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: اسکولوں میں ایس او پیز مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں قائم

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی جو اسکولوں میں آگاہی مہم، اساتذہ اور طلباء میں کورونا کے علامات سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، 6 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں سینئر پرنسپل، ایس ڈی ای اوز، اے ایس ڈی ای اوز، چیئرمین پیرنٹ ٹیچر کونسل اورمحکمہ صحت کا نمائندہ شامل ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی اسکولوں میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونے، پانی اور صابن کی دستیابی سمیت تمام امور کی نگرانی کرے گی۔

کمیٹی ہر سات دنوں کے بعد اسکولوں کے حوالے سے رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کرے گی، حب کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں کورونا کی مانیٹرنگ ایجوکیشن مانیٹرننگ اتھارٹی کرے گی۔

تازہ ترین