• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، چین کی کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل میں شامل ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےکہا ہے کہ پاکستان چین میں تیارکردہ کورونا ویکسین کے ٹرائل میں شامل ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چین میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں شامل ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان میں کورونا کے علاج کی ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ 10 دن میں شروع ہوجائے گا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پہلے ہی ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے چکی تھی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ریگولیٹرز نے انہیں چین میں بنائی گئی ویکسین استعمال کرنےکی اجازت دے دی۔

اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ چین میں تیار کردہ ویکسین کے کراچی میں بھی ٹرائل ہوں گے۔

انڈس اسپتال کے سربراہ عبدالباری کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد جامعہ کراچی اور انڈس اسپتال میں اس کے ٹرائل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس دماغ پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے

چین کی تیار کردہ ویکسین پہلے ہی چین، روس، چلی اور ارجنٹینا میں تیسرے مرحلے سے گزرچکی ہے، جس کے بعد اسے بڑے پیمانےپر انسانوں پر آزمایا جانا ہے۔

تازہ ترین