• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ انجلینا جولی نے خیرسگالی کے جذبے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مسلمان لڑکوں کی مدد کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر نے یمن کے مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے بچوں کو غیر متوقع تحفہ دیا۔

 برطانیہ میں بسنے والے یہ مسلمان بچے دراصل لیمو پانی کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ یہ بچے یمن میں جاری انسانی بحران سے نبردآزما لوگوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔

تاہم ان بچوں کو اداکارہ انجلینا جولی نے کچھ نامعلوم رقم چھ سالہ ایان موسیٰ اور میکائل ایشا کو بھیجی۔

ان دونوں بچوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انھوں نے انجلینا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایان اور میکائل ہیں، اور ہم لیموں پانی والے لڑکے ہیں، ہم اس کارِ خیر میں مدد کرنے پر آپ کے مشکور ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس رقم سے یمن کے لیے آگاہی پیدا کرنے اور فنڈز جمع کرنے میں مدد ملے گی۔


اس حوالے سے ایان موسیٰ کے والد شکیل موسیٰ نے غیر ملکی ٹی وی وی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انجلینا جولی نے اگست میں ان سے رابطہ کیا تھا اور چندہ دینے کی پیشکش کی تھی۔

تازہ ترین