• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی قائم کردہ لیب مجرموں پر شکنجہ کس رہی ہے، ن لیگ

اپوزیشن کی جماعت مسلم لیگ (ن) نے سانحہ موٹروے کے ملزمان کی شناخت کے عمل کا کریڈٹ بھی اپنی سابقہ حکومت کو دے دیا۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سانحے کے مجرم کا فارنزک لیب میں ڈی این اےمیچ ہونے پر کہا کہ تھینک یو نواز شریف، تھینک یو شہباز شریف آپ کی محنت رنگ لائی اور قوم کی بیٹی کے مجرم پکڑے گئے۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف کی قائم کردہ فارنزک لیبارٹری مجرموں کو شکنجے میں کس رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جدید ترین نظام کی بدولت ظالم کا سراغ ممکن ہوا، ن لیگ کے دور کے کام بول رہے ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی قومی احتساب بیورو کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں جرات ہے تو فارنزک لیب کے قیام پر بھی شہباز شریف پر مقدمہ بنائے۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ فارنزک لیب کی وجہ سے مظلوم بیٹی کو انصاف مل سکا ہے۔

تازہ ترین