• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم عابد پر پہلے بھی مقدمہ بنا تھا، چچا


لاہور ایسٹرن بائی پاس پر خاتون سے زیادتی کے  واقعے کا مرکزی ملزم ملزم عابد شیخوپورہ کےنواحی علاقے ڈیرہ ملیاں کا رہائشی ہے، اس علاقےکا نیا نام غازی کوٹ ہے۔

جیونیوز کی ٹیم شیخوپورہ میں ملز م عابد کے گھر پہنچ گئی، اس کے چچا نے بتایا کہ ملزم پر پہلے بھی چوری کا مقدمہ بنا تھا، محلے داروں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بدتمیز ہیں، کوئی انہیں منہ نہیں لگاتا۔

عابد کےچچا نے بتایا کہ ملزم عابد گھر سےفرار ہے جبکہ اس کا بھائی آصف میرا داماد ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس میرے داماد آصف کو پکڑ کر لے گئی ہے، میری بیٹی اور اس کےبچوں کا نہیں پتا کہ وہ کہاں ہیں۔

چچا نے موقف اختیار کیا کہ میرا داماد اور بیٹی غریب ہیں، اس لیے وہ ملزم عابد کے گھر میں رہتےہیں۔

ملزم کا بھائی آصف ایک بریڈ کمپنی میں ملازم ہے، اس خاندان کا آبائی علاقہ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر ہے۔

تازہ ترین