• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی بھی موٹروے واقعے پر برہم

لاہور گجرانوالہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے گینگ ریپ کے واقعے پر اداکارہ و ماڈل مایا علی بھی برہم ہوگئیں اور کئی سوالات کھڑے کردیے۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہم یہاں ہیں،  ہمیں کیوں ایسے واقعات کے خلاف احتجاج کرنا پڑتا ہے؟

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں ہم محفوظ نہیں ہیں؟ کیوں بحیثیت خواتین ہمیں اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈرنا پڑتا ہے؟ کیوں کوئی قانون لاگو نہیں کیا گیا؟



مایا علی نے کہا کہ ان معاملات کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں ان واقعات کی بنیادی وجہ معلوم ہوسکے اور ہم دوبارہ اس مقام تک ایک ہی چیز کے لیے احتجاج کرنے نہ پہنچیں۔


اپنے پیغام میں مایا علی نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر عبارت درج تھی کہ ’اکیلی عورت ذمہ داری ہوتی ہے، موقع نہیں۔‘

تازہ ترین