• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گذری، 10سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا

گذری، 10سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا  


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذری میں 10سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ۔پولیس کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود اپر گذری میں 10 سالہ بچے کو دو روز قبل بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا ،میڈیکل ٹیسٹ میں بھی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نعمان جو کہ اسی محلے کا رہائشی ہے اور اسکی موبائل کی دکان ہےنے بچے کو موبائل فون دلانے کا بہانہ بنا کر اسی رہائشی بلڈنگ کی چھت پر لے جا کر بد فعلی کا نشانہ بنایا ،بچے کے شور مچانے پر اہل محلہ نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتای کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین