• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کی حمزہ شہباز کی جیل سے اتفاق اسپتال منتقلی کیلئے درخواست


مسلم لیگ نون نےایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں قائدحزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مسلم لیگ نون کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کا شکار ہیں، ان کی میڈیکل ہسٹری اتفاق اسپتال میں موجود ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر رضوان اختر اُن کا اتفاق اسپتال میں بہترعلاج کرسکتے ہیںلہذا استدعا ہے کہ حمزہ شہبازکو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگنون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

تازہ ترین