• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو خاندان کی واپسی نے ثابت کردیا پاکستان امن پسند ملک ہے، پرویز الہٰی


پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بھارت سے ہندو خاندان کی واپسی نے ثابت کردیا پاکستان امن پسند ملک ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں پارٹی رہنما کامل علی آغا، چوہدری سلیم بریار، بشپ آف پاکستان فرانسس شاء، ڈائریکٹر اوورسیزسیل لاہور ہائی کورٹ جانسن برنارڈ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نےکہا کہ ق لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، کامل علی آغا اور سلیم بریار پارٹی کارکنوں کو متحرک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ کے دور حکومت میں کی گئی عوامی خدمات کو اُجاگر کیا جائے۔

بشپ آف پاکستان و دیگر سے ملاقاتوں میں پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان نے ثابت کردیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلمان اور اقلیتی برادری یہاں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتی ہے، تمام مذاہب کو یہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کی کھلی اجازت ہے۔

تازہ ترین