بھارت سے پاکستان لوٹنے والے ہندو خاندان کا گھوٹکی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والا ہندو خاندان اپنے وطن واپس لوٹ آیا، جس کا گھوٹکی پہنچنے پر ڈی سی آفس میں پرتپاک استقال کیا گیا۔
ہندو خاندان نے ڈھرکی کے مندر میں حاضری دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
سربراہ ہندو خاندان نانک رام نے کہا کہ بھارت میں کوئی مذہبی آزادی نہیں اور نہ ہی وہاں روزگار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سیکولرازم اور جمہوریت پسندی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
نانک رام نے مزید کہا کہ جو مذہبی آزادی پاکستان میں ہے، بھارت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
اس سے قبل واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچنے والے ہندو خاندان نے کہا کہ
بھارت میں انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئے ہیں۔