• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، چیف سیکریٹری فضیل اصغر و دیگر حکام نے شرکت کی۔

اسد عمر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اورخوشحالی کےلیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز سے متعلق موثر طریقہ کار تیار کرلیا ہے، اب جتنے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے اتنے ہی استعمال میں لائے جائیں گے۔

اسد عمر  نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نےکوئٹہ میں بڑا تفریحی پبلک پارک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کےلیے زمین صوبائی حکومت اور فنڈز وفاق دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھی کینال منصوبےکی تکمیل کے لیےوفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کےلیے مختص فنڈسے صرف آدھا صوبائی حکومت کو دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین