• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،ٹریفک حادثے میں 8زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثا ت میں ایک شخص جاں بحق اور8زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اونگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 35سالہ روح الامین جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا،گڈاپ کے علاقے میں مرغی لیکر جانے والے دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے جنھیں ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین