آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حیدر حسین کو پی ایچ ایف کا خراج تحسین

قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر نمایاں خدمات سرانجام دینے پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی جانب سے سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا، حیدر حسین کی بطور سیکرٹری کے ایچ اے قومی کھیل کی ترقی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی گراس روٹ لیول پر سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے انگنت ایونٹس کے انعقاد سے کراچی میں قومی کھیل کے فروغ اور ترقی میں مدد ملی۔ اس پروقار تقریب میں 1971عالمی کپ گولڈمیڈلسٹ و 1968 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ لیجنڈ اولمپین رشید جونیئر بھی شامل تھے۔ 

اس موقع پراولمپین رشید جونیئر نے کہا کہ حیدر حسین محنتی شخص ہیں اور قومی کھیل کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی حوصلہ افزائی ہر فورم پر کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے اس موقع پر سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو مبارکباددی اور مسقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر نے بھی سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر حسین کی خدمات نمایاں ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید