• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی خاتون کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی تصاویر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ننھا کرکٹر اپنی ماں کے ساتھ جب اسٹیڈیم پہنچا تو کوچز اور ساتھی کھلاڑی اسٹیڈیم نہیں پہنچے تھے ، یہ دیکھ کر بچہ افسردہ ہوگیا اور پھر ماں بیٹے کی اداسی ختم کرنے کے لیے اس کی کوچ بن گئیں۔

والدہ جھوما اختر کی اپنے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین پسندیدگی کا بھی اظہا ر کر رہے ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ ما ں کو بولنگ کروا رہا ہے اور ساتھ ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کر تے ہوئے پاکستانی مایہ ناز کھلا ڑی بوم بوم شاہد آفریدی کی طرح ایکشن بھی دکھا رہا ہے۔

تازہ ترین