• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے پانی کے بہت سے خوب صورت نظارے تو دیکھے ہوں گے، کہیں پہاڑوں سے بہتے آبشار تو کبھی آسمان سے بارش کی صورت میں برستے پانی کی بوندیں دیکھی ہوں گی، جو کہ دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔

مگر اس سلو موشن ویڈیو کو دیکھیں جس میں پانی کسی طرح ایک خوب صورت پھول کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پانی کس طرح پھول کی شکل اختیار کرگیا ہے، جبکہ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے بھی اس کا اتنا ہی خوب صورت کیپشن لکھا ہے، کہ ’پانی پھول بن گیا ہے‘۔

26 سیکنڈ کی اس چھوٹی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غبارے میں پانی بھر کر اسے لٹکایا گیا ہے، اور اس کے نیچے ایک پلاسٹک کی باسکٹ گلاس پر بیلنس کرکے رکھی ہوئی ہے، تھوڑی ہی دیر بعد غبارے کو ایک سوئی کے ذریعے پھاڑا جاتا ہے جس کے بعد پانی نکل کر باسکٹ سے گزرتا ہوا ایک ایسا منظر تخلیق کرتا ہے جو اس سے پہلے شاید ہی کبھی آپ نے دیکھا ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غبارے میں بھرا پانی کچھ دیرتک تو ٹھہرا رہتا ہے، مگر جیسے ہی اس غبارے کو پھاڑا جاتا ہے تو وہ پانی نکل کر سیدھی ڈائریکشن میں باسکٹ کے اندر سے گزر کر نکلتا ہے تو ایک خوب صورت پھول کی شکل اختیار کرلیتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ پانی کے گرتے ہی باسکٹ کے اندر سیکڑوں کرسٹل کے ٹکڑے بھی فضا میں اڑنے لگتے ہیں جو کہ ایک حسین منظر پیش کررہا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو  خوب پسند کیا جارہا ہے جسے اب تک 9 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو پر صارفین تبصرہ بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین